روس کا یوکرینی فوجی سازوسامان لے جانے والی ریلوے لوکوموٹیو پر حملہ
ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج نے زاپوروجیا ریجن میں یوکرینی فوج کے لیے عسکری سازوسامان اور فوجی سامان منتقل کرنے والی ایک ریلوے لوکوموٹیو کو جیران-4 سیکرڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی وولنیانسک کے علاقے میں انجام دی گئی، جہاں مذکورہ لوکوموٹیو یوکرینی فوجی سامان اور عسکری آلات کی نقل و حمل میں استعمال ہو رہی تھی۔
روسی وزارت دفاع نے حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے، جس میں دشمن کے عقب میں واقع ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران جیران-4 سیکر ڈرون نے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے یوکرینی فوج کی لاجسٹک نقل و حمل متاثر ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments