مون سون بارشیں: مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، انتظامیہ الرٹ

کندیاں، گجرات: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں کے باعث مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، جس پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 10 ہزار 446 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلڈ کنٹرول حکام کے مطابق چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 1 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ 16 گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں 34 ہزار کیوسک اضافہ ہوا ہے۔

جناح بیراج میں بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 9 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار 488 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 87 ہزار 388 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ دریاؤں اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...