ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال

شکرگڑھ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست صرف اور صرف ترقی ہے، ایک بہروپیے نے آپ عوام کو دھوکا دیا، شکر گڑھ میں اگر تمام نشستیں ہمیں ملتیں تو یہاں کے حالات آج مختلف ہوتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ لوگ آج بھی اپنی غلطی کا ازالہ کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن نے کشمیر میں واضح کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وہاں بھی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...