کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر

گلاسگو: (دنیا نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم اپنی پہلی تھرو ضائع کر بیٹھے، جبکہ ان کی دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی، فائنل میں ارشد ندیم 12 کھلاڑیوں میں 9ویں نمبر پر رہے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا 4 تھرو کے بعد پہلے نمبر پر ہیں، ان کی بہترین تھرو 89.75 میٹر ہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر ہیں، نیرج کی بہترین تھرو 85.83 میٹر رہی۔

دفاعی چیمپئن ارشد ندیم اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اترے تھے، انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...