امریکا یا اسرائیل کے حملے کا تہران کے پاس جواب دینے کا جامع منصوبہ موجود: ایرانی اعلیٰ عہدیدار

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایرانی تنصیبات پر ممکنہ حملہ کیا گیا تو تہران کے پاس اس کا جواب دینے کے لئے جامع منصوبہ موجود ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ممکنہ حملوں سے متعلق امریکی میڈیا رپورٹس کو ’’جنون‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایران کا ممکنہ ردعمل صرف محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں صیہونی ریاست کی اہم تنصیبات اور خطے میں موجود امریکی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...