سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں زخمی، کراچی پہنچ گئے

کراچی: (دنیا نیوز) سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔

سيلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ ميں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے۔

سيلانی ویلفیئر کے مطابق گرنے کی سے مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے، جمعے کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، البتہ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...