مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
مری: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں آزاد کشمیر حکومت سازی پر غور کیا جارہا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اس اہم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ممبران بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے عہدے کیلئے نام سامنے آگئے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، طارق فاروق، کرنل (ر) وقار اور راجہ فاروق حیدر بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے لیے فیصلے کا اختیار نواز شریف دیا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کو ارسال کی گئی، فہرست میں خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر راجہ شاداب سکندر، علماء و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید، اوورسیز کی مخصوص نشست کے لئے راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کی حتمی منظوری مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments