پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل کاپنے نام کر لیا۔

پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

پاکستان ٹیم کی طرف سے صبا نور انور ، مایا ، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری ، سرینا نسیم ، جسمین ، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اس فتح کے بعد پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چیمپئین شپ کپ ڈویژن کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ 2028 میں سنگاپور میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...