پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم
کراچی: (ویب ڈیسک) پارسل کی ترسیل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے رقم طلب کرنے والا سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔
جعل ساز گروہ خود کو معروف کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں سے واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ حاصل کرتا ہے۔
جعل ساز شہریوں کو فون کر کے کہتے ہیں کہ ان کا پارسل آیا ہوا ہے تاہم ڈیلیوری مکمل کرنے یا پتے کی تصدیق کیلئے موبائل فون پر ایک کوڈ موصول ہوگا جو انہیں بتا دیا جائے۔
جیسے ہی شہری واٹس ایپ پر موصول ہونے والا تصدیقی کوڈ کال کرنے والے شخص کو بتاتا ہے جعل ساز متاثرہ شخص کے نمبر پر اپنے موبائل فون میں واٹس ایپ رجسٹر کر کے اکاؤنٹ کا کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔
اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد جعل ساز متاثرہ شخص کے واٹس ایپ میں موجود رابطہ نمبرز کو استعمال کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں، دوستوں، ساتھیوں اور جاننے والوں کو پیغامات بھیجتے ہیں اور فوری مالی مدد کے نام پر رقم طلب کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments