واشک میں گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

واشک: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے واشک میں گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، 2 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واشک کے علاقے شمشی کے قریب کھجور پیکنگ کے لیے جانے والی  گاڑی الٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 2 افراد بھی زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے شمشی بی ایچ یو منتقل کردیا گیا۔

تفتیشی حکام کا  مزید کہنا تھا کہ  جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق واشک سے بتایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...