نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم نے نومنتخب او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، اور انہیں او آئی سی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات اور مسلسل رابطے پر اتفاق کیا، او آئی سی کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments