روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

ماسکو: (شاہد گھمن) روس اپنی نئی نسل کے کثیر المقاصد اسٹیلتھ ڈرونز پہلی بار عالمی سطح پر مصر میں ہونے والے ال العلمین انٹرنیشنل ایئر شو 2026ء میں پیش کرے گا، یہ ڈرونز روس کے پانچویں نسل کے ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ کیے جا سکتے ہیں۔

روسی سرکاری دفاعی و ٹیکنالوجی کارپوریشن روسٹیک کے مطابق نئے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز اسٹیلتھ صلاحیت، طویل فاصلے تک پرواز اور تیز رفتاری کی خصوصیات رکھتے ہیں، جبکہ انہیں مختلف اقسام کے پروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

روسٹیک نے کہا کہ جدید جنگوں میں ڈرونز صرف نگرانی اور معلومات جمع کرنے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ وہ براہ راست جنگی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کارپوریشن کے مطابق روسی ماہرین نے ایسے کثیر المقاصد بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز کی ایک مکمل فیملی تیار کی ہے جو پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے اور مختلف نوعیت کے فوجی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

روسٹیک کے نمائندے نے کہا کہ مصر میں ہونے والی عالمی نمائش کے دوران ان نئے ڈرونز کو روسی ایس یو 57 ای پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

ال العلمین انٹرنیشنل ایئر شو 2026ء مصر کے ال العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 سے 10 ستمبر تک منعقد ہوگا، روس کی مشترکہ دفاعی نمائش کا انتظام سرکاری اسلحہ برآمد کرنے والی کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...