مسرت مصباح کے شوہر سے افیئر کا الزام، جیا علی نے خاموشی توڑ دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سامنے آنے والے ایک پرانے سکینڈل پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ پر معروف بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن مسرت مصباح کے شوہر کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جیا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز مسرت مصباح کے سیلون سے کیا تھا، وہ اس وقت صرف 18 سال کی تھیں، بعد ازاں انہیں سیلون کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، جس کے بعد ان کا نام مسرت مصباح کے شوہر عامر کے ساتھ جوڑا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب مسرت مصباح اور عامر کی شادی ختم ہو گئی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ مسرت مصباح نے اپنی ازدواجی زندگی خراب ہونے کے باعث مجھے بعض معاملات سے روکنے کی کوشش بھی کی، اس وقت میں انتہائی کم عمر تھی اس لیے مسائل اور اس صورتِ حال کو پوری طرح سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔

جیا علی نے کہا ہے کہ بعد میں جب اس جوڑے کی طلاق ہو گئی تو چونکہ میں ایک نوجوان ماڈل تھی، اس لیے میرا نام مسرت مصباح کے شوہر کے ساتھ جوڑ کر اسکینڈل بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باعث بعض جگہوں پر میرے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی، تاہم میں نے بعد میں ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں کامیابی حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...