ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کا چوتھا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوا پیٹرووا کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے کے لیے 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا، مشن کا دورہ تقریباً دو ہفتے جاری رہے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے، وفد سے مذاکرات کا آغاز سٹیٹ بینک میں تکنیکی بات چیت سے ہو گا جبکہ آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کامیاب جائزے کے بعد پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر بھی مل سکتے ہیں۔

مذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف اہم موضوع ہو گا، صوبوں کی جانب سے مرکز کو ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد کی منتقلی بھی زیر بحث آئے گی۔

آئی ایم ایف جائزے میں گندم اور چینی آپریشنز پر حکومتی مداخلت بھی زیر بحث ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...