کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہئے: وزیراعظم مارک کارنے کا مطالبہ

برسلز: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہئے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کو یورپی یونین کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی تجویز کو سراہا۔

مارک کارنے نے کہا کہ یورپ اورکینیڈا ساتھ ملکر مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کینیڈا امریکا اور چین کے مقابلے میں کوئی تیسرا طاقتور بلاک بنانے کی کوشش نہیں کررہا۔

کینیڈین وزیراعظم صحافیوں سے گفتگو میں بولے مستقبل کے تعلقات کی نوعیت کا نام یورپی یونین طے کرے گی، ان کی تقریر کا ارکان نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

کارنے نے ایسوسی ایٹ ممبر کی اصطلاح استعمال نہیں کی تاہم کہا وہ اس تجویز میں موجود عزائم کو سراہتے ہیں، ان کے بقول یورپ اور کینیڈا الگ الگ مضبوط ہیں لیکن ساتھ مل کر مزید مضبوط ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا امریکا اور چین کے مقابلے میں کوئی تیسرا طاقتور بلاک بنانے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ اس کا مقصد ایسی مضبوطی پیدا کرنا ہے جس سے کوئی ملک کینیڈا یا یورپ کی کھلی منڈیوں کو کنٹرول، خودمختاری کو متاثر، علاقائی سالمیت کو خطرے میں یا آزادیوں اور جمہوریتوں کو کمزور نہ کرسکے۔

انہوں نے بعد میں صحافیوں سے کہا مستقبل کے تعلقات کی نوعیت کا نام کیا ہوگا، یہ فیصلہ یورپی یونین کرے گی جبکہ کسی بھی معاہدے میں نام سے زیادہ اس کا عملی مفاد اور مواد اہم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...