ترکیہ کے ساحل کے قریب 2100 سال پرانا جہاز دریافت، مٹی کے برتن برآمد

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں ڈوبے ہوئے ایک قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے، جس سے تقریباً 2100 سال پرانے مٹی کے برتن بڑی تعداد میں برآمد ہوئے ہیں۔

ماہرین آثارِ قدیمہ کے مطابق انطالیہ کے ساحل کے قریب سمندر میں 55 میٹر گہرائی پر موجود جہاز کے ملبے سے پلیٹیں، پیالے اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے ہیں، جن میں سے بیشتر تقریباً صحیح سلامت ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم دور کے تاجروں نے ان برتنوں کو لکڑی کے ڈبوں میں رکھ کر ان کے درمیان مٹی بھری ہوئی تھی، جس کے باعث یہ قیمتی نوادرات 2 ہزار سال سے زائد عرصے تک ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بحری جہاز قدیم بحیرۂ روم کے تجارتی راستے پر سفر کر رہا تھا، جہاز کے ملبے اور تاریخی نوادرات کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے زیرِ آب روبوٹس کی مدد سے تحقیق اور کھدائی کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...