ٹی 20سیریز: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پاکستان نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور میچ کے نمایاں بلے باز رہے۔
معاذ صداقت نے 50 رنز بنا کر نصف سنچری سکور کی، جبکہ فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 8 اور حسن نواز نے ایک رن بنایا۔
دوسری جانب پاکستان نے ہدف حاصل کرکے سیریز کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments