ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو نامعلوم میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق ریاض کے قریب سعودی فضائی دفاعی نظام نے ایک میزائل کو بھی تباہ کیا ہے۔
فوجی اتحاد نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر حملے کے بعد آگ بجھانے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔
حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور میزائل کی سمت یا ماخذ سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments