ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار نوراتری مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، تہوار کے دوران رنگا رنگ ملبوسات، موسیقی پر گربا اور ڈانڈیا رقص خوشیوں کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔

کراچی میں نوراتری کی تقریبات میں خواتین اور لڑکیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

ہندو برادری کے افراد کے مطابق انہیں ہرسال اس تہوار کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے، پاکستان میں وہ اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتے ہیں۔

نوراتری کا رنگا رنگ تہوار 20 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں ہر رات گربا اور ڈانڈیا رقص کے ذریعے خوشیوں کا اظہار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...