ہانیہ عامر کو شوبز میں پہلا موقع میں نے دیا تھا، حریم فاروق کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو ابتدا ہی میں پہچان لیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں پہلا موقع دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے حریم فاروق سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ہانیہ عامر کو متعارف کرایا تھا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بالکل، ہانیہ عامر کو متعارف کرانے کا سہرا انہیں ہی جاتا ہے۔

حریم فاروق نے کہا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ پہلی مرتبہ فلم پروڈیوس کر رہی ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ہانیہ نے آگے بڑھنا اور بلندیوں تک پہنچنا ہے، اسی لیے انہوں نے ابتدا ہی میں ان کی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے 2016 میں کامیڈی فلم ’جاناں‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت وہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھیں۔ حریم فاروق اس فلم کی شریک پروڈیوسر تھیں اور انہوں نے اس میں مختصر کردار بھی ادا کیا تھا۔

ہانیہ عامر کالج کے زمانے میں اپنی ڈب میش ویڈیوز کے باعث بھی خاصی مقبول ہوئی تھیں۔ فلم ’جاناں‘ میں اداکاری پر انہیں بہترین معاون اداکارہ کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کی نامزدگی بھی ملی۔

بعد ازاں ہانیہ عامر نے ’نامعلوم افراد 2‘، ’پھر وہی محبت‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید کے ساتھ ان کی اداکاری کو بھی خاصی پذیرائی ملی، جبکہ 2025 میں وہ بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’سردار جی 3‘ میں بھی نظر آئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...