البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی

تیرانا: (دنیا نیوز) البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔

مظاہروں کے دوران 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں، بینکوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا، متعدد مقامات پر آگ لگا دی، دکانوں کے شیشے توڑ دیئے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، حکام کے مطابق جھڑپوں میں 23 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد زخمی ہوئے، 35 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...