ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار
ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارروائی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ چک نمبر 364 ج ب کے قریب ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی شناخت محمد سلیم ولد محمد نذیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزم پچاس سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کمالیہ اور مرید والا میں شاپ رابری کی وارداتوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments