کرم میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کرم: (دنیا نیوز) کرم کے علاقے بدامہ میں دومنزلہ خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں اور ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دومنزلہ کچا مکان حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال ہوچکا تھا، جس کے نتیجے میں یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments