سکھر میں پولیس مقابلہ، سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ڈاکو مارا گیا

سکھر: (دنیا نیوز) پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے اہم کامیاب کارروائی کی، 30 لاکھ روپے انعام یافتہ والا بدنام زمانہ ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

تھانہ سانگی کی حدود قومی شاہراہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 30 لاکھ روپے والے انعام یافتہ انتہائی مطلوب ڈاکو عبدالقادر عرف قادرو جاگیرانی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔

ہلاک ڈاکو پاک رینجرز پر مسلح حملوں، ڈی ایس آر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت، پولیس پر حملوں، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سی پیک سے متعلق اغوا کی وارداتوں اور دہشت گردی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا۔

ایس ایس پی سکھر نے مزید بتایا اس کی گرفتاری کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے 30 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...