سرگودھا میں 750 من آٹے کی سمگلنگ ناکام، گاڑی تحویل میں لے لی گئی

سرگودھا: (دنیا نیوز) محکمہ فوڈ نے لنگر والا پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 750 من آٹے کی مبینہ سمگلنگ ناکام بنا دی اور آٹے سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محسن گجر کے مطابق ڈرائیور محمد جبران آٹے کی ترسیل کیلئے فوڈ گرین لائسنس اور اجازت نامہ پیش نہ کرسکا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آٹا گوجرانوالہ کے ایک نامعلوم گودام سے لوڈ کیا گیا تھا، جبکہ اس پر فلور مل کا نام بھی درج نہیں تھا۔

محکمہ فوڈ نے ڈرائیور محمد جبران اور گودام کے نامعلوم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق تحویل میں لیا گیا آٹا سرگودھا اور شاہ پور جیلوں کے قیدیوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...