سی ڈی اے کا مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر تجاوزات کے خاتمے کا نوٹس جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر تجاوزات کے خاتمے کا نوٹس جاری کر دیا۔
سی ڈی اے نے تجاوزات ہٹانے کا نوٹس رہائشگاہ کے باہر چسپاں کردیا، سکیورٹی گارڈز کیبن اور جنریٹر کو ہٹانے کی ہدایت کر دی، فضل الرحمان کی رہائشگاہ کے اندر بنا اضافی کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے تجاوزات پندرہ روز میں ختم کی جائیں ورنہ سی ڈی اے خود ایکشن لے گی، 18 مارچ 2019 کو بھی پی ٹی آئی حکومت میں مولانا کی رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بھی بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں، سی ڈی اے نے مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کردیئے۔
مدرسہ اختر العلوم بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ اور کھنہ ڈاک شامل ہے، مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز میں تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کر دی، مدارس انتظامیہ کو تمام خلاف ورزیاں 15 روز میں ختم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments