پتوکی کے نواحی علاقے میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

پتوکی: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں سفاک ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 30 سالہ مینا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم خان مرزا نے مقتولہ مینا سے 4 سال پہلے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تعلق پتوکی کے نواحی گاؤں ٹھینگ چک 7 سے ہے۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم خان مرزا موقع سے فرار ہو گیا، قاتل جاتے ہوئے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ساتھ لے گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا، مقتولہ کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...