بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد کا معاملہ، تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

غیر ملکی خاتون کا سسر صابر گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا شوہر سکندر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر اور سسر فلپائنی خاتون پر تشدد کرتے تھے، خاتون کے موبائل مانگنے پر شوہر نے کوڈ لگا دیا، شوہر سکندر اور سسر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔

غیر ملکی خاتون نے تشدد سے بچنے کیلئے محلے داروں کے گھر پناہ لے لی، اطلاع ملنے پر پولیس نے فلپائنی خاتون کو تحویل میں لے کر عدالت پیش کردیا، عدالت نے متاثرہ خاتون کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

خاتون نے واپس فلپائن جانے کا مطالبہ کر دیا، چالیس سالہ فلپائنی خاتون گزشتہ سال دسمبر میں بہاولپور کے 23 سالا سکندر سے شادی کرکے پاکستان آئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...