آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول اور کوالیفکیشن فارمیٹس کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق 2027 ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن فارمیٹس منظور کرلیے گئے ہیں جبکہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز امریکا اور بنگلا دیش میں کرانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029 کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے 8 سے 12 جون کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی کرکٹ میں مزید مواقع پیدا کرنا اور رکن ممالک کے لیے کوالیفکیشن کے راستوں کو بہتر بنانا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...