بٹگرام میں اراضی تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

بٹگرام: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی کے علاقے بلیجہ میں اراضی کے دیرینہ تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کو ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں کوہستانی قوم کے تین جبکہ قوم گیلال آلائی کے 4 نوجوان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اراضی کی ملکیت کا تنازع کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے، جبکہ ماضی میں بھی اس معاملے پر کشیدگی اور تصادم کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...