رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
دوحہ: (دنیا نیوز) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت اے کو شکست دے کر سری لنکا اے کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 318 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے 42ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 78 رنز بنائے، شہباز احمد نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان تلک ورما نے 53 اور وائیبھو سوریاونشی نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کمار کشاگرا نے 21 اور تنوش کوتیان نے 28 رنز بنائے۔
سری لنکا کے رویندو فرنینڈو، جنیتھ لیاناگے اور نیپن دھننجیا نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ گروکا سنکیتھ اور لہیرو سمارا کون نے ایک ایک کھلاڑی کی آؤٹ کیا۔
سری لنکا اے نے بھارتی بولرز کو بے بس بناتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز کا ہدف 42ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
اوپنرز لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے سنچریاں بنائیں جبکہ نشان مدھوشکا نے 58 اور کپتان پوون رتنا نائیکے نے 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے مابین دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، کل دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments