ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی
کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے گروپ میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 163 رنز کے جواب میں پوری آئرش ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہیری ٹیکٹر 40 اور راس اڈائر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکا۔
قبل ازیں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس نے 19 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو مستحکم کیا جب کہ کوشال مینڈس 43گیندوں پر 56نز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل اور بیری مکارتھی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے، گیرتھ ڈیلا نے اور مارک اڈائر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔