قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کل ہو گا، سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024ء ایوان میں پیش کریں گے، وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024ء ایوان میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء ایوان میں پیش کریں گے، نوشکی اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں