عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی، عدالت نے فیصلے کے لیے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں