وہاڑی: صفائی کیلئے کنویں میں اترنے والا مزدور ڈوب گیا، بچاتے ہوئے مزید 3 جاں بحق

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے چک ڈبلیو بی میں کنویں کی صفائی کرنے کیلئے ایک مزدور اترا جو پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب گیا، مزدور کو بچانے کیلئے مزید 3 افراد بھی کنویں میں اتر گئے اور واپس زندہ نہ لوٹ سکے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کنویں سے لاشوں کو نکال کر آر ایچ سی ہسپتال ٹھینگی منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کے باہر بنے چھوٹے کنویں میں صفائی کرنے کیلئے ایک شخص اس میں اترا اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گیا، ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کیلئے گھر کے مزید 3 افراد نے بھی کنویں میں چھلانگ لگائی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں