تعلیمی شعبے کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

ٹاسک فورس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے، وفاقی وزرائے تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم ٹاسک فورس کے کنوینئر ہوں گے، صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز تعلیم بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس کے کو کنوینئر ہوں گے، یونیسیف، یونیسکو، ڈبلیو ایف پی، جائیکا، اے ڈی بی کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے، نجی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں