پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

حکومتی رکن اعجاز مسیح سمیت دیگر نے توہین مذہب کے واقعات پر قرارداد ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پرمکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظرمیں برابر ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ توہین مذہب جیسے پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں