مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت 30 جون کو کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں تین ڈالر فی بیرل اضافے کیساتھ 84 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چار ڈالر اضافے سے 95.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں