دو نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے

سوات: (دنیا نیوز) بائی پاس کے قریب دو نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بائی پاس جی قربان ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں دو نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گئے۔

ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، ایک نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں