خیرپور: تیز رفتار مزدا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور کے علاقے رانی پور میں تیز رفتار مزدا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں ٹرک پر سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیر رفتاری میں اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے شکار بیوپاری کراچی مویشی منڈی سے واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں