بلوچستان کا بجٹ عید کے بعد پیش، ہیلتھ، ایجوکیشن ترجیح ہیں: ظہو احمد بلیدی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ عید کے بعد بلوچستان کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ظہو احمد بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاق نے بجٹ پیش کردیا، سابق حکومت نے گزشتہ بجٹ اجلت میں بنایا تھا، آنے والے بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں گے، اس بار کے بجٹ میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی۔

ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ ایجوکیشن سیکٹر کو 25 فیصد بڑھایا گیا ہے، حکومت بلوچستان نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، شہداء کے بچوں کے سارے تعلیمی اخراجات حکومت پر ہوں گے، اس بجٹ میں شہداء کے لئے 2 ارب روپے مخصوص کئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹوں کی گرانٹ اڑھائی بلین سے بڑھا کر پانچ بلین کردی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں