صدر مملکت کو وزیراعظم کا فون، عید کی مبارکباد دی، ملکر کام کرنے کا عزم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

صدر آصف علی زداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے پاکستان کی بہتری کے لئے مل کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں