کوئٹہ: پکنک کیلئے آنیوالی 2 خواتین ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پشین میں پکنک کیلئے آنے والی 2 خواتین ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ دو خواتین فیملیز کیساتھ ڈیم کے کنارے پکنک منانے آئیں تھی، پاؤں پسلنے کے باعث ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو ٹیمیوں نے لاشوں کو ڈیم سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

مقامی افراد نے حکومت سے اپیل کی ڈیمز اور دریاوں کے قریب پکنک منانے پر پابندی عائد کی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں