پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستیں: ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور مخصوص نشستوں سے متعلق معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات آج ایوان صدر میں ہوں گے، لیگی رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑ، عرفان قادر، احد چیمہ اور سردار ایاز صادق مذاکرات میں شریک ہوں گے، اٹارنی جنرل منصور اعوان کیس سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ارکان کو بریف کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، نیئر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں