شہر قائد میں مون سون کا نیا سپیل برسنے کو تیار

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مون سون کا نیا سپیل برسنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے، آج بھی کراچی کےمضافات میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 6 اگست کے دوران کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اس دوران کراچی میں چند مقامات پر درمیانی سے موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار ہے تاہم آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں