لاہور کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شہر لاہور میں بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات ہیں، مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاح میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں