وزیراعظم کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، امن و امان بارے بریفنگ دی جائے گی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کو امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں