بہاولپور: بے قابو وین دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
بہاولپور: (دنیا نیوز) چشتیاں روڈ پر تیز رفتار وین بے قابو ہوکر 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، وین میں سامان لوڈ تھا جو بے قابو ہوکر نتیجے میں 3 افراد موقع پر جانبحق 5 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔