اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن کو بازیاب کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔
دونوں لاپتہ شہریوں کے والد نے شعیب شاہین اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔