Roznama Dunya: سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کے انکشاف پر وزیر تعلیم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کے انکشاف پر وزیر تعلیم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ننے وزیر تعلیم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو پیپلزپارٹی نے تباہ کر دیا ہے، ہزاروں سرکاری سکول مویشی کے باڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں، اب ڈی جی مانیٹرنگ کے انکشاف کے بعد صورتحال واضح ہوگئی ہے، سندھ میں گھوسٹ ملازمین عوام کے پئسوں سے تنخواہیں اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعلیم تباہ کرنے میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے، ابھی تک سندھ میں 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ ہونا تشویشناک ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کا راج ہے، کبھی ڈیسکوں کی خریداری میں کرپشن کی جاتی ہے تو کبھی کتابوں میں، 16 برسوں میں 2374 ارب محکمہ تعلیم کو بجٹ دیا گیا، اس کے باجود سندھ کے سرکاری سکول ویران پڑے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر تعلیم فوری طور پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں